معروف سماجی کارکن منیبہ مزاری نے دس سال بعد اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اہم پیغام دے دیا

میڈیکل ٹیم اور ری واک روبوٹک کا بھی شکریہ؛ دوبارہ سے چلنے کا تجربہ بہت خوشگوار ہے، منیبہ مزاری کا ٹویٹر پر پیغام

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 مئی 2018 14:26

معروف سماجی کارکن منیبہ مزاری نے دس سال بعد اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 مئی 2018ء)   معروف سماجی کارکن منیبہ مزاری نے دس سال بعد اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے اہم پیغام دے دیا۔پاکستان کی معروف مصورہ، مقررہ اور سماجی کارکن منیبہ مزاری جو ایک وہیل چئیر تک محدود تھیں ، دس سال کے بعد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو گئیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر منیبہ مزاری نے اپنی تصاویر شئیر کیں جس میں وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہیں۔

منیبہ مزاری کی یہ تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوشگوار حیرت ظاہر کی اور مبینہ مزاری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تاہم منیبہ مزاری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیوبھی شئیر کی ہے۔جس میں منیبہ مزاری خود چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

منیبہ مزاری نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سب کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری چھوٹی سی ویڈیو ہے جس میں دوبارہ سے میں اپنے پاؤں پر چل رہی ہوں۔

اور یہ بہت خوشگوار تجربہ ہے۔منیبہ مزاری نے اپنی میڈیکل ٹیم اور ری واک روبوٹک کا بھی شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ منیبہ مزاری برطانیہ کے گےلورڈ اسپیشلٹی ہیلتھ سینٹر( Gaylord Specialty Healthcare ) سے اپنا علاج کروا رہی ہیں، جہاں وہ ری واک روبوٹک کے ڈیزائن کردہ خصوصی آلات کو استعمال کر کے اپنے پاؤں پر کھڑی ہونے میں کامیاب ہوئیں۔

ہ منیبہ مزاری 21سال کی عمر میں ایک کار حادثے کے باعث وہیل چیئر تک محدود ہو گئیں تھیں۔ اس حادثے کے بعد وہ اپنی دونوں ٹانگوں کے استعمال کی قوت کھو بیٹھی تھیں۔ ریڑھ کی ہڈی میں لگنے والی چوٹ نے ان کی زندگی اور شخصیت کا رخ تبدیل کر دیا اور وہ وہیل چئیر تک محدود ہو کر رہ گئیں تھیں تا ہما ب ایک بار پھر منیبہ مزاری اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔