بھمبر پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا سلسلہ ، ایس پی ریٹائر ، ڈی ایس پی تبدیل ، ایس ایچ او سٹی بھی تبدیل

اتوار 20 مئی 2018 14:20

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) بھمبر پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلوں کا سلسلہ ، ایس پی ریٹائر ، ڈی ایس پی تبدیل ، ایس ایچ او سٹی بھی تبدیل ، محکمہ سونا سونا لگنے لگا ، تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس بھمبر کے آفیسران میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلہ جات کا عمل جاری ہے سب سے پہلے ایس ایس پی چوہدری منیر مدت ملازمت کر ریٹائر ہوئے ان کی جگہ نئے ایس پی کی تعیناتی پر کافی وقت لگا اس کے فوری بعد ڈی ایس پی راجہ ا ظہر جو کہ ترقیاب ہر کر ایس پی نیلم تعینات ہو گئے اسی طرح ایس ایچ او سٹی مرزا نسیم بھی اچانک سٹی تھانہ سے تبدیل ہو کر لائن میں چلے گئے ان کی جگہ سردار افتخار نئے ایس ایچ او سٹی تعینات ہوئے ہیں جبکہ ایس پی آفس سے بھی دیگر عملہ ادر ادھر تبدیل ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :