یوٹیلیٹی انتطامیہ نے بھمبر کی عوام کے ساتھ ہاتھ کر دیا ، بھمبر میں قائم یوٹیلیٹی سٹور پر رمضان پیکیج نہ پہنچ سکا

اتوار 20 مئی 2018 14:20

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) یوٹیلیٹی انتطامیہ نے بھمبر کی عوام کے ساتھ ہاتھ کر دیا ، بھمبر میں قائم یوٹیلیٹی سٹور پر رمضان پیکیج نہ پہنچ سکا ، غریب عوام حکومتی فائدے سے محروم رہ گئے ، آٹا ، کھجور ، آئل ، گھی ، جیسی اشیا بازاروں سے منگے داموں خریدنے پر مجبور ، شہری سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق ہر سال وفاقی حکومت ملک بھر میں قائم یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضاب کے مہینے میں عوام کو سستے داموں اشیا مہیا کرتے ہوئے سبسڈی دیتی ہے جس میں آٹا ، کوکنگ آئل ، گھی ، چینی ، کھجور ، پتی اور دیگر ضروری اشیا شامل ہوتی ہیں بھمبر میں قائم یوٹیلٹی ستور پر بھی ہر سال رمجان کے مہینہ میں یہ اشیا سستے داموں وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں جس سے غریب اور متوسط گھرنے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں لیکن اس سال رمضان پیکیج کی اشیا بھمبر کے یوٹیلٹی سٹور پر دستیاب نہیں ہیں پوچھنے پر وہاں موجود اہلکار کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے پا رہے سٹور پر صرف جام شیریں اور چینی کے علاوہ کوئی چیز موجود نہیںجس کا تعلق رمضان پیکیج سے ہواس سلسلہ میں جب پوچھا گیا کہ کوکنگ آئل کہاں ہے تو جواب ملا وہ بند ہو چکا ہے اس کی شکایات تھیں سٹور پر بینز تو لگا ہے لیکن اشیا کا کہیں وجود نہیں ملتا بھمبر کے شہریوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بہتر ہے یہ سٹور جو برائے نام ہے اس کو فوری بند کر دیا جائے تاکہ اس بات کا تو علم ہو کہ ہمارے شہر میں یوٹیلیٹی ستور ہی نہیں تو رمضان پیکیج کہاں سے ملے گا حکومت کو چاہئے کہ وہ اس سلسلہ میں ان سٹورز پر چیک اینڈ بیلسن سسٹم بھی قائم کریں بڑے شہریوں میں تو یہ سہلویات ملتی ہیں چھوٹے شہروں میں من مانیوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور غفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :