Live Updates

اللہ پاک ہمیں آفات سماوی وارضی سے محفوظ رکھے ،ْ محمدالطاف بٹ

زلزلہ میں شہیدہونیوالوں کوبھلا نہیں سکتے ، اللہ کے ہرفیصلے پر راضی ہیں، لیگی رہنماء تیرہ سال قبل تین رمضان المبارک کو قیامت خیززلزلہ میں ہزاروں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگوہیں

اتوار 20 مئی 2018 14:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) سابق امیدواراسمبلی ومرکزی رہنماء مسلم لیگ (ن) مولانامحمدالطاف بٹ نے کہاہے کہ تیرہ سال قبل تین رمضان المبارک کو قیامت خیززلزلہ میں ہزاروں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاگوہیں اللہ کے حضور التجا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں آفات سماوی وارضی سے محفوظ رکھے، زلزلہ میں شہیدہونیوالوں کوبھلا نہیں سکتے ، اللہ کے ہرفیصلے پر راضی ہیں ،ْ محمدالطاف بٹ نے مزیدکہاکہ عوام حکومت سے مطالبہ کرنا ترک کردیں کہ بحالی و تعمیرونو مکمل ہو ،ْ حکومت عوام کے مطالبہ کو کیسے تسلیم کرے گی جبکہ زلزلہ کے بعد عالمی دنیا تعمیرونو کے لئے امداد اٹھائے اپنے ہاتھوں میں حکومت سے کہتی رہی لیکن ہم باہم دست و گریبان رہے اورعالمی دنیاوقت گزرنے کے بعد لوٹ گئی ،ْ حکومت بدلتی رہیں لیکن مزاج نہیں بدلے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات