موجودہ حکومت عوامی امنگوں کے مطابق آزادکشمیر کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی ‘وزیر تعلیم

ریاست کی تعمیر و ترقی ، تعلیم ، صحت اور فلاح و بہبود مسلم لیگ ن کی ترجیحات میں شامل ہے‘بیرسٹر افتخار علی گیلانی

اتوار 20 مئی 2018 14:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈٖی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی امنگوں کے مطابق آزادکشمیر کے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی ریاست کی تعمیر و ترقی ، تعلیم ، صحت اور فلاح و بہبود مسلم لیگ ن کی ترجیحات میں شامل ہے مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر کے دکھائے ہیں تاریخ میں پہلی مرتبہ آزادکشمیر کو بروقت ترقیاتی بجٹ کی اقساط دی گئیںعوام اور ریاست کی ترقی کیلئے گزشتہ سال ترقیاتی بجٹ میں تاریخی اضافہ ہوا جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی آزاد کشمیر کے عوام کا میعار زندگی بلند کرنے اور انہیں مسائل سے نکالنے کیلئے موجودہ حکومت نے مختصر عرصہ کے دوران ایسے اقدامات اٹھا کر دکھائے ہیں جس سے عوام کے مسائل میں کمی آئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ کو عوامی مفاد کے مطابق بنانے کیلئے پہلی مرتبہ تمام محکموں سے الگ الگ تجاویز لی گئی ہیںتعلیم اور صحت کیلئے اس سال مزید فنڈز مختص کئے جائیں گے میعار تعلیم کی بہتری اور مستقبل کے معماروں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے سکولوں اور کالجوں کی تعمیر کے علاوہ اساتذہ کی تعداد بڑھانے کیلئے بھی آئندہ بجٹ میں اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے آزادکشمیر کے عوام کی خدمت کا تسلسل جاری رکھیں گے آزاد خطے کو تعمیر و ترقی ،گڈ گورننس کے حوالے سے ایک اچھے یونٹ کے طور پر پاکستان کے دیگر صوبوں کے لیے بطور مثال پیش کرینگے مسلم لیگ ن کی حکومت نے میرٹ کی بحالی اور گڈ گورننس کا قیام کر کے جو تبدیلیاں لائی ہیں اسکے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں -