وزیراعظم آزادکشمیر کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا ماہ مقدس میں حسب روایت دارالحکومت کے عوام گراں فروشوں سے لٹنے لگے

دارالحکومت کے عوام سے سستے بازاروں کے نا م پرتاریخی دھوکہ ، سبزی فروٹ مافیا کی کھلے عام لوٹ مار ، قصائیوں کی چھریاں تیز عوام کی کھال اتارنے میں کوئی کسر باقی نہ رہی

اتوار 20 مئی 2018 14:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہو سکا ماہ مقدس میں حسب روایت دارالحکومت کے عوام گراں فروشوں سے لٹنے لگے،دارالحکومت کے عوام سے سستے بازاروں کے نا م پرتاریخی دھوکہ ، سبزی فروٹ مافیا کی کھلے عام لوٹ مار ، قصائیوں کی چھریاں تیز عوام کی کھال اتارنے میں کوئی کسر باقی نہ رہی ، مظفرآباد کے درزی اپنی ہی مرضی پر رواں دواں ، گیس سلنڈروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں پرائس کنٹرول کمیٹی اور انتظامی آفیسران کا وجود عملاًدکھائی نہ دینے لگا ریٹ لسٹیں دن باراں بجے بھی بازاروں میں نہیں پہنچ سکتیں ، دارالحکومت کے عوام نے وزیراعظم آزادکشمیر سے ہنگامی اور فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق دارالحکومت مظفرآباد میں قائم کئے گئے سستے بازاروں کے نام پر عوام سے تاریخی دھوکہ کیا گیا ہے سستے بازار صرف نام کے سستے نکلے ان بازاروں میں بھی عوام کو سستی اشیا کی فراہمی خواب بن کر رہ گئی ہے میونسپل کارپوریشن نے سستے بازاروں کا قیام تو عمل میں لایا ہے لیکن اشیائے خردو نوش کی قیمتوں میں کوئی واضح فرق دکھائی نہیں دے رہا ، سبزی فروٹ مافیا کھلے عام ضلعی انتظامیہ اور اداروںکی ناک تلے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے انتظامی آفیسران برائی کی جڑ پر ہاتھ ڈالنے کے بجائے ریڑھی بانوں تک اپنی کاروائیاں محدود کر کے کارکردگی دکھانے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں مظفرآباد میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر باتیں کر رہی ہیں، اس تمام تر صورتحال میں قصائی بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں غریب عوام کیلئے چھوٹے اوربڑے گوشت کا حصول خواب بن کر رہ گیا قصائیوں نے چھریاں تیز کر لیں عوام کی چمڑی ادھیڑ نے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا مظفرآباد کے امیر طبقہ کیلئے چھوٹے گوشت کی فروخت سات سو روپے فی کلومیںخفیہ رکھ کر کی جاتی ہے مخصوص گاہگوں کیلئے گوشت کی فروخت مختص کر دی گئی غریب عوام کو بوٹی بھی دستیاب نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

دارالحکومت کے درزیوں کو بھی انتظامیہ قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ہے من مرضی کی انراخ وصول کر نے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے درزیوں پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں رکھا گیا ، دارالحکومت کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی ذمہ داران انتظامی آفیسران کی کارکردگی جاننے کیلئے دارالحکومت کے بازاروں کا اچانک دورہ کریں تو انہیں معلوم ہو جائے گا عوام کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا جا رہا ہے وزیراعظم آزادکشمیر اس تمام تر صورتحال کا نوٹس لیں اور خود دلچسپی دکھائیں انہیں افیسران کی کارکردگی خود چیک کرنی چاہیئے

متعلقہ عنوان :