مظفرآباد‘راجہ محمد سجاد ایڈووکیٹ کو عدالت عالیہ کا جج تعینات کر دیاگیا‘آبائی گائوں ملوٹ پیل میں جشن

راجہ سجاد کے والد میجر خان محمد مرحوم بلند پائے کے انسان اور مختلف جنگوں میں عسکری خدمات انجام دیں جو ناقابل فراموش ہیں

اتوار 20 مئی 2018 14:20

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) راجہ محمد سجاد ایڈووکیٹ جج تعینات گائوں پیل سمیت دیگر علاقوں میں جشن مبارک بات کہ پیغامات تفصیلات کے مطابق حالیہ عدالت عالیہ آزاد کشمیر میں ججز تعیناتی میں ضلع باغ کے علاقے ملوٹ گائوں پیل سے راجہ محمد سجادخان ایڈووکیٹ جج تعینات موصوف انتہائی سفید پوش انسان ہیں آپ ریٹائرڈ میجر خان محمد خان مرحوم کے ہاں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم ملوٹ باغ بعدازاں ایل ایل بی کی ڈگری بہاولپور سے حاصل کی وائس چیئرمین بارکونسل آزاد کشمیر بھی رہے آپکا تعلق سپریم کورٹ کے ممتاز نوجوان قانون دان میں ہوتا ہے ممتاز قانون دان سابق ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر راجہ محمد آزاد خان مرحوم آپ کے بڑے بھائی تھے آپکے والد میجر خان محمد مرحوم بلند پائے کے انسان اور مختلف جنگوں میں عسکری خدمات انجام دیں جو ناقابل فراموش ہیں شعبہ وکالت کے ساتھ آپ ایک بہترین سیاسی کارکن بھی سمجھے جاتے ہیں آپ کو نئی ذمہ داریاں ملتے ہی آبائی گائوں پیل‘ سارمنڈل‘ ملوٹ اور بیس بگلہ جگلڑی تھب غنی آباد بھٹی شریف چناٹ کری مندری اور دیگر علاقوں میں دوست آحباب نے جشن منایا-