پاکستان کا چار رکنی وفد واشنگٹن میں عالمی بینک کوکشن گنگا ہائیڈرو پراجیکٹ کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا،اعزاز چوہدری
اتوار 20 مئی 2018 13:50
(جاری ہے)
سندھ طاس کا یہ معاہدہ عالمی بینک نی1960 ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کروایا تھا جس میں پاکستان اور بھارت میں پانی کی تقسیم کی گئی تھی اور معاہدے کے تحت بھارت پاکستان میں بہنے والے دریائوں پر کسی قسم کا کوئی ہائیڈرو پراجیکٹ تعمیر نہیں کر سکتا ۔
پاکستان کے سفیر نے اس پراجیکٹ کے بارے میں پاکستان کے شدید تحفظات کا اظہار کیا جو کہ اب آپریشنل بھی ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے چونکہ سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کی گارنٹی دی تھی اس لیے اب وہ ہی اس معاملے میں اس طرح مداخلت کرے کہ پاکستان کے تمام تحفظات دور ہوجائیں ۔ بھارت نے 2009 ء میں 330 میگا واٹ کے کشن گنگا پراجیکٹ پر کام شروع کیا تھا جس کے بعد پاکستان یہ مسئلہ عالمی عدالت میں لے گیا اور یہ مسئلہ عالمی بینک کے ساتھ بھی اٹھایا گیا تاہم بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی لہذا ب یہ عالمی بینک کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی معاہدے کے ضمانتی کے طور پر اپنی ذمہ داری کو پورا کرے ۔ دریں اثناء صحافیوں کے سا تھ ایک اور بالمشافہ ملاقات میں سفیر اعزاز چوہدری نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پا کستان نے ان 60 فلسطینیوں کی شہادت پراسرائیل کی شدید مذمت کی ہے جن کو مقبوضہ بیت ا لمقد س میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کے خلاف احتجاج پر فائرنگ کر کے شہید کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم امہ سے اظہار یکجہتی کے لیے استنبول میں او آئی سی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی ۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اپنے تمام سفارتخانوں اور ہائی کمیشنز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ بیت المقدس کے مسئلے بارے عوام اور قانون ساز اراکین کو بتائیں ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.