سلہڈ میں 16سالہ لڑکا گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے بجلی کی ننگی تاروں سے ٹکر اکر کرنٹ لگنے سے جاں بحق

اتوار 20 مئی 2018 13:50

ایبٹ آباد۔ 20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ایبٹ آباد کے علاقہ سلہڈ میں 16سالہ لڑکا گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے بجلی کی ننگی تاروں سے ٹکر اکر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔واپڈا کی غفلت کے باعث مکانات کی چھت پر بجلی کی لٹکتی تاروں سے ٹکر ا کر قبل ازیں بھی ایک بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقہ نے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مکانات کی چھتوں پر بجلی کی لٹکتی تاروں کا مناسب بندوبست کرکے مزید قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچائی جائیں۔گزشتہ روز 16سالہ عمر بشیر گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔اہلیان علاقہ کے مطابق چند روز قبل بھی ایک بچہ گھر کی چھت پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوچکا ہے۔