آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی

اتوار 20 مئی 2018 13:50

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی
مانسہرہ۔ 20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) بفہ میں گرچ چمک کے دوران گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے 11سالہ بچہ جاں بحق ، 2خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کی رات نماز تراویح کے دوران عالم دین مولانا نذیر ہزاروی کے گھر آسمانی بجلی گرنے سے کچے مکان کی چھت مہندم ہوگئی۔ملبہ کے نیچے دب کر 11سالہ عمرولد محبوب جاں بحق جبکہ 2خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔مقامی افراد نے جاں بچہ کی نعش اورزخمیوں خواتین کوملبہ سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا ۔جاں بحق بچہ کی نعش ورثاء کے حوالہ کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :