نوجوان بھٹڑی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نعش نکالی

اتوار 20 مئی 2018 13:50

ہری پور۔ 20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) نوجوان بھٹڑی ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔مقامی افرادنے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کے بعد نعش نکال کر ہسپتال منتقل کردی ۔متوفی کی شناخت شاہ زیب ولد صادق کے نام سے ہوئی ہے جو یہاں پر مہمان آیا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

نوجوان کی نعش ضرور ی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔واضح رہے کہ مختلف ڈیموں اور نہروں میں نہانے پر دفعہ 144نافذ ہے تاہم عمل درآمد کے فقدان کے باعث آئے روز کئی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے دفعہ 144کے نفاذ پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیاہے

متعلقہ عنوان :