نواز شریف کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی
نیب نے نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ کر لیا
مقدس فاروق اعوان اتوار 20 مئی 2018 13:20
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جاتی امرا تک سڑک کی تعمیرمیں کرپشن کے الزام میں سابق وزیراعظم و قائد ن لیگ نواز شریف کو آج ذاتی حیثیت میں نیب لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔
نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے اورنیب کی ٹیم سابق وزیر اعظم سے جاتی امرا تک سڑک کی غیر قانونی تعمیرکے الزام کی تحقیقات کرے گی۔سابق وزیراعظم نواز شریف پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے 1998 میں رائیونڈ روڈ سے جاتی امراء تک غیر قانونی طور پر سڑک تعمیر کرانے کا الزام عائد ہے۔ نوازشریف آج پیش ہونگے یا نہیں اس کے بارے شریف فیملی کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیاگیا۔ سابق وزیراعظم کو اس سے قبل بھی 2 بار نیب طلب کیا جاچکا ہے۔تاہم نوازشریف لندن میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔نیب کے مطابق نوازشریف نے مبینہ طور پر 1998 میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔اور نواز شریف نے سکول اور ڈسپنسری کا بجٹ استعمال کرکے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا تک سڑک تعمیر کراوائی۔یاد رہے کہ اس کیس میں موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی نامزد ہیں جب کہ ضلع کونسل، ایل ڈی اے کے افسران اور ٹھیکیدار کو بھی طلب کیا جائے گا اور تفتیش مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.