گلگت میں گوشت سپلائی کرنے والی کمپنی میٹ مارٹ کا افتتاح

اتوار 20 مئی 2018 12:50

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر گلگت سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ گلگت شہر میں گوشت کی قلت دور کرنے کیلئے پہلی گوشت سپلائی کرنے والی کمپنی میٹ مارٹ کا افتتاح نیک شگون ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز (میٹ مارٹ) کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری اطلاعات فد ا حسین، اسسٹنٹ کمشنر گلگت حسین احمد رضا چوہدری،تحصیلدار حسین شاہ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جاوید اقبال،فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی،سیکٹر مجسٹریٹ سید غیب علی شاہ اور دیگر آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے، انھوں نے کہا کہ گوشت کی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے زریعے فراہمی سے عوام کو صاف ستھرا اورمعیاری گوشت ملے گا اور اس طرح معیاری گوشت کی فروخت میں مقابلے کا رحجان بھی پیدا ہو گا، انھوں نے کہا کہ امید ہے شہر میں نئے اور جدید انداز میں صاف ستھرے گوشت کی فراہمی کیلئے میٹ مارٹ مالکان ضلعی انتظامیہ کی توقعات پہ پورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :