چارسدہ،محکمہ سماجی بہبودکے تعاون سے مستحقین میں امدادی چیکس تقسیم

اتوار 20 مئی 2018 12:50

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنرچارسدہ منتظرخان نے کہاہے کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پربیوائوں ،یتیموںاورمعذوروں کی بحالی چاہتی ہے اورانہیں معاشرے میں باعزت شہری کی طرح زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے محکمہ سوشل ویلفیئرکے تعاون سے اعظم خان اسپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام بیوائوں،یتیموں اورمعذوروں میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کے موقع پرکیا۔منتظرخان نے کہا کہ معذوروں ،یتیموں اوربیوائوں میں دولاکھ روپے کے چیکس اورسلائی مشینیں تقسیم کی جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی پالیسی ہے کہ ایسے لوگوں کومعاشرے کا کارآمدشہری بنایا جائے اوران کی مالی معاونت کرکے انہیںاپنے پائوں پرکھڑاکیاجائے۔