پی آر ایس پی کی جانب سے ایمرجنسی رسپانس کٹس کی تقسیم

اتوار 20 مئی 2018 12:50

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) پختونخوا رورل سپورٹ پروگرام(پی آر ایس پی) کی جانب سے چارسدہ میں ایمرجنسی رسپانس کٹس تقسیم کر دی گئیں ‘ اس حوالے سے گزشتہ روز تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر شاہ، تحصیل نائب ناظم چارسدہ ڈاکٹر الطاف، ریسکیو 1122 چارسدہ کے ضلعی ایمرجنسی آفیسر ملک اشفاق، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے آفیسر شیر زرین، یو ایس ایڈ کے آصف یونس، پی آر ایس پی کے پراجیکٹ منیجر سلمان فاروق خٹک سمیت مقامی کونسلرز ، دیہی کمیٹیوں کے نمائندوں سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے پختونخوا رورل سپورٹ پروگرام کی کاوشوں کو سراہا۔ پختونخوا رورل سپورٹ پروگرام کے پراجیکٹ منیجر نے شرکاء کو بریفنگ دی اور کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پی آر ایس پی مقامی سطح پر فلاح وبہبود کے منصوبوں پر آئندہ بھی کام کریگی۔

متعلقہ عنوان :