مکہ گیٹ وے کے ڈیزائن کا اصل مقصد کیا ہے اور اسے کس وجہ سے اس انداز میں تعمیر کیا گیا، جانیے دلچسپ تفصیلات

اتوار 20 مئی 2018 12:50

مکہ گیٹ وے کے ڈیزائن کا اصل مقصد کیا ہے اور اسے کس وجہ سے اس انداز میں ..
مکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سے مکہ مکرمہ کا رخ کیا جائے تو دنیا کے مقدس ترین شہر سے تقریبا 5 کلومیٹر قبل "مکّہ گیٹ وی" واقع ہے۔ یہ مرکزی دروازہ پورے سال حرم مکی کا رخ کرنے والے کروڑوں زائرین کی توجہ کا مرکز بنتا ہے اور اپنے اندر جدّت و جمال کی منفرد مہک رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

"مکّہ گیٹ وی" کو جس کو بہت سے لوگ "قرآن گیٹ وی" کے نام سے بھی پکارتے ہیں سعودی ویڑوئل آرٹسٹ ضیائ عزیز نے 1405 ہجری میں ڈیزائن کیا۔

منصوبے کا رقبہ 4712 مربع میٹر ہے جس پر اٴْس وقت 4.6 کروڑ ریال لاگت آئی۔ مضبوط کنکریٹ سے بنائے گئے اس مجسّم شاہکار کی لمبائی 152 میٹر اور چوڑائی 31 میٹر ہے۔سعودی فن کار ضیائ عزیز نے العربیہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ شاہ کار اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ آنے والوں اور یہاں سے کوچ کرنے والوں سب کو قرآن گیٹ وے ایک انداز سے نظر آتا ہے۔