نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے جو مستقبل میں سینئرز کی جگہ لے گا ‘ صباء حمید

اتوار 20 مئی 2018 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) نامور اداکارہ صباء حمید نے کہا ہے کہ طویل عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں کام کر رہی ہوں اور میرے کام کو ہمیشہ پسند کیا گیا ہے ، اب نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے جو مستقبل میں ہم سینئرز کی جگہ لے گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر سے لیکر اب تک میں نے اتنے ڈراموں میں کام کیا ہے کہ اب مجھے ان کی تعداد بھی یاد نہیں ۔

لاہور اور کراچی میں سب سے زیادہ کام کیا اور میری پہچان پی ٹی وی سنٹر لاہور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک منجھے ہوئے اداکار ہیں ان کے ساتھ کام کر کے اچھا لگتا ہے ۔ صباء حمید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے سیاست سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ۔ بس یہی دعا ہوتی ہے جو بھی آئے ملک کیلئے بہتر ہو اور عوام کے حالات کی بہتری کیلئے کام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :