ْجو اداکار اپنی ذات کے برعکس حقیقت کے قریب ہو کر کردار نبھاتا ہے وہی اصل فنکار ہے ‘ ریمبو

فلم انڈسٹری ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے اس لئے ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے یہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو‘ گفتگو

اتوار 20 مئی 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) سینئر اداکار افضل خان ( ریمبو)نے کہا ہے کہ اداکاری اصل میں اپنی ذات کی نفی ہوتی ہے جو اداکار اپنی ذات کے برعکس حقیقت کے قریب ہو کر کردار نبھاتا ہے وہی اصل فنکار ہے ،نئے آنے والوں کے لئے یہی سبق ہے کہ جو کام بھی کرنا ہے وہ نیک نیتی اور لگن سے کیا جائے اور پھر اس کے نتائج اوپر والے پر چھوڑ دئیے جائیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اداکاری کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ،ہماری انڈسٹری میں ایسے بھی اداکار ہیں جو سکرپٹ میں اپنے کردار کو اس طرح اپنے اوپر طاری کر لیتے ہیں کہ یہ گمان ہی نہیں ہو پاتا کہ کوئی کردار نبھایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور سینئر اداکار نئے آنے والوں کی بھرپور رہنمائی کرتا ہوں اور اس سے مجھے حقیقی خوشی ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے اس لئے ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ یہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ریمبو نے مزید کہا کہ جب بھی کبھی اچھا پراجیکٹ ملتا ہے کام کرتا ہوں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :