Live Updates

وہ واحد پاکستانی اداکار جنہوں نے رمضان شروع ہوتے ہی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی

رمضان المبارک میں شوبز سر گرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے ‘ حسن سبحانی عید الفطر کے بعد نئے پراجیکٹس کیلئے بات چیت جاری ہے‘ ٹی وی کے نامور اداکار کی گفتگو

اتوار 20 مئی 2018 12:40

وہ واحد پاکستانی اداکار جنہوں نے رمضان شروع ہوتے ہی شوبز انڈسٹری سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) ٹی وی کے نامور اداکار حسن سبحانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شوبز سر گرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے تاہم عید الفطر کے بعد نئے پراجیکٹس میں کام کروں گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک نیکیاں سمیٹنے کا بابرکت مہینہ ہے ۔ میری کوشش ہے کہ اس ماہ میں جس قدر ہو سکے اپنا وقت عبادت میں گزاروں ۔ حسن سبحانی نے کہا کہ عید الفطر کے بعد تین پراجیکٹس میں کردار نبھانے کی پیشکش موجود ہے جس کا جائزہ لے رہا ہوں اور انشا اللہ عید الفطر کے بعد شوبز کی بھرپور سرگرمیاں شروع کروں گا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :