فلم انڈسٹری میڈیا کا درجہ رکھتی ہے ،حکومت مثبت رجحانات کو فروغ کیلئے استعمال میں لائے ‘ بہار بیگم

کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی میں بڑے ناموں کیساتھ مضبوط اسکرپٹ بھی اہمیت کا حامل ہے ‘ سینئر اداکارہ

اتوار 20 مئی 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہاہے کہ کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی میں بڑے ناموں کا عمل دخل ضرور ہوتا ہے لیکن اس کے ساتھ مضبوط اسکرپٹ بھی اہمیت کا حامل ہے ، جب بھی اچھے کردار کو نبھانے کی پیشکش ہوئی تو ضرور کام کروں گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں جدت کوضرور اپنا نا چاہیے لیکن اس کے ساتھ اپنی ثقافت کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے ۔

میرا دعویٰ ہے کہ اگر ہم اپنے معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو کہانی کی شکل دیں تو اس سے نہ صرف معاشرے کی اصلاح ہو سکتی ہے بلکہ فلم انڈسٹری کو بھی ترقی مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میڈیا کا درجہ رکھتی ہے حکومت کو چاہیے کہ اسے قوم میں مثبت رجحانات کو فروغ دینے کے لئے استعمال میں لائے ۔

متعلقہ عنوان :