پاکستان کے اعتراض کے باوجود متنازع کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح

متنازع پروجیکٹ کے افتتاح پر پاکستان کا احتجاج،منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے ،ردعمل

اتوار 20 مئی 2018 12:40

اسلام آباد/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2018ء) پاکستان کے احتجاج اور اعتراضات کے باوجود بھارتی وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں متنازع کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا ۔دوسری جانب پاکستان نے اس متنازع منصوبے پر بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اورموقف اپنایا ہے کہ یہ منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں متنازع ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کشن کنگا کا افتتاح کیا ،یہ پروجیکٹ 330 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ،منصوبے پر کام کا آغاز 2009میں شروع ہوا تھا ۔ادھرپاکستان نے اس متنازع منصوبے پر بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ، پاکستان کا موقف ہے کہ یہ منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔عالمی بینک نے کشن گنگا منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو مرتبہ مذاکرات کرائے تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔