جس دن نصرت سحر نے جوتا مارا اس دن ان کے سر پر بال نہیں بچیں گے

لائیو شو کے دوران شہلا رضا اور نصرت سحر پھر الجھ پڑیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 مئی 2018 12:02

جس دن نصرت سحر نے جوتا مارا اس دن ان کے سر پر بال نہیں بچیں گے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مئی 2018ء) گزشتہ روز مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے طیش میں آکر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو جوتا دکھا دیا تھا۔اور یہ بھی کہاتھا کہ وہ نہ صرف جوتا دکھا رہی بلکہ وہ جوتا مار بھی سکتی ہیں۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ جس دن نصرت سحر نے جوتا مارا اس دن ان کے سر پر بال نہیں بچیں گے۔

جس پر نصرت سحر ایک بار پھر طیش میں آ گئیں اور کہا کہ ہاں ہاں دیکھیں گے۔جتنے بال آپ کے سر پر بچے ہیں اتنے ہی میرے سر بھی بچیں گے۔نصرت سحر کا مزید کہنا تھا کہ شہلا صاحبہ آپ میری فکر نہ کریں۔آپ اپنی فکر کریں۔نصرت سحر نے ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے لوگوں کی خوش آمد کرتی ہیں۔لیکن شہلا رضا جتنی بھی خوش آمد کر لیں وہ اب دوبارہ نہیں آئیں گی۔

(جاری ہے)

جب کہ شہلا رضا کا کہنا تھا کہ اگر نصرت سحر واقعی جوتا مار دیتی تو پھت پتہ نہیں وہاں کیا حال ہوتا۔نصرت سحر نے جوتا مجھے نہیں بلکہ ان وزیر کو دکھایا تھا جنھوں نے نصرت سحر کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کی۔یاد رہے کہ مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی نے طیش میں آکر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کو جوتا دیکھا یا تھا اورنصرت سحر شہلا رضا کی نشست کے سامنے جاکر کافی دیر تک اپنا جوتا لہراتی رہیں،،پیپلز پارٹی کی کچھ خواتین نصرت سحر عباسی کو سبق سکھانے کے لئے ان کی طرف لپکیں۔

تاہم قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن اور پی ٹی آئی کے ثمر علی خان نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروایا تھا۔ شہلارضا نے نصرت سحر سے یہ بھی کہا تھاکہ یہ ڈرامے بند کریں آپکو وارننگ دے رہی ہوں،خاتون کارڈ یہاں پر بہت کھیلا جاچکاہے ۔ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور کے مابین جھڑپ کے دوران خاصا شور شرابہ ہوتا رہا۔

متعلقہ عنوان :