لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز کے مارے جانے کی اطلاعات، اہل خانہ نے سچ بتا دیا

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز تبلیغ کے لیے افریقہ میں موجود ہیں۔اور باقاعدہ گھر والوں کے ساتھ رابطے میں ہیں؛ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز کے صاحبزادے میجر (ر) ذیشان کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 20 مئی 2018 11:43

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز کے مارے جانے کی اطلاعات، اہل خانہ نے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مئی 2018ء) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز کے صاحبزادے میجر (ر) ذیشان کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز تبلیغ کے لیے افریقہ میں موجود ہیں۔اور باقاعدہ گھر والوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز کے مارے جانے کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں لاپتا ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز پاک افغان سرحد پرمارے گئے ہیں۔ ان کے پاک افغان سرحد پرمارے جانے کی اطلاعات ہیں۔اس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز کے اہل خانہ کی طرف سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز کے مارنے جانے کی تصدیق نہیں کی گئی تا ہم نجی ٹی وی چینل کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز کے بیٹے نے والد کی موت کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز کے بیٹے میجر (ر) ذیشان کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز تبلیغ کے لیے افریقہ میں موجود ہیں۔اور باقاعدہ گھر والوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ چینلز نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہد عزیز کی موت کی خبر نشر کر کے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کی خبریں دے کر غیر ملکی عناصر کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔اور اس طرح کی خبریں پاکستان کو کمزور بنانے کے لیے دی جاتی ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: