مقبوضہ کشمیر ، ہائیکورٹ نے حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری سمیت 9افراد پر لاگو کالا قانون’پبلک سیفٹی ایکٹ‘ کالعدم قرار دیدیا

اتوار 20 مئی 2018 11:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائیکورٹ نے قابض انتظامیہ کی طرف سے حریت رہنما غلام محمد خان سوپوری سمیت 9افراد پر لاگو کالا قانون پبلک سفیٹی ایکٹ کالعدم قرار دیتے ہوئے انکی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام محمدخان سوپوری کے علاوہ جن دیگر افراد پرلاگو کالا قانون کالعدم قرار دیا گیا ان کے نام عاقب حسین راتھر، عرفان احمد خان، ہلال احمد کھانڈے، محمد لطیف شیخ، مدثر احمد ملک، فیاض احمد شیخ، اویس بیگ اور اعجاز احمد بٹ بتائے جا رہے ہیں۔کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظر بند افراد کے مقدمات کی پیروی ایڈووکیٹ شفقت حسین ، ایڈووکیٹ واجد حسیب اور ایڈووکیٹ شاہ عاشق نے کی۔

متعلقہ عنوان :