پریانکا چوپڑا اور ابھیشیک بچن نئی فلم میں زائرہ وسیم کے والدین کا کردار ادا کریں گے

اتوار 20 مئی 2018 11:40

پریانکا چوپڑا اور ابھیشیک بچن نئی فلم میں زائرہ وسیم کے والدین کا کردار ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) بالی وڈ ہدایتکارہ شونالی باس کی نئی فلم میں پریانکا چوپڑا اور ابھیشیک بچن زائرہ وسیم کے والدین کا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا علی عباس ظفر کی فلم’’بھارت‘‘ میں نظر آئیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ پریانکا چوپڑا اور ابھیشیک بچن ہدایتکارہ شونالی باس کی نئی فلم میںزائرہ وسیم کے والدین کا کردار ادا کریں گے، فلم کی کہانی عائشہ چوہدری کی حقیقی زندگی پر مبنی ہے جو ایک تحریک دلانے والی مقررہ ہے جو 13سال کی عمر میں پلمنری فبروسس کا شکار ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :