ٹیکساس میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ فرد نے ڈائری میں اپنا ارادہ تحریر کیا تھا

اتوار 20 مئی 2018 10:10

ٹیکساس میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ فرد نے ڈائری میں اپنا ارادہ تحریر ..
ٹیکساس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اسکول میں فائرنگ کرنے والے 17 سالہ مشتبہ فرد نے اپنی ڈائری میں لکھا تھا کہ وہ حملہ کرنا اور اسکے بعد خودکشی کرنا چاہتا ہے۔فائرنگ کا یہ واقعہ جمعہ کی صبح ہیؤسٹن کے قریب سانٹا فے میں ایک ہائی اسکول میں پیش آیا، جس میں 10 افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

مشتبہ نوجوان جو مذکورہ اسکول کا طالبعلم ہے اٴْسے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ فرد نے اپنے منصوبے اپنے کمپیوٹر اور موبائل فون میں جرنلز میں تحریر کیے تھے۔انکا یہ بھی کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر سے ملنے والا ایک پستول اور شارٹ گن مشتبہ فرد کے والد نے قانونی طور پر حاصل کی تھی۔جمعہ کی اس فائرنگ کے سبب امریکہ میں اسلحہ پر گرفت سخت کیے جانے کے حق میں مزید آواز بلند ہونے کا امکان ہے۔