وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت 23 واں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد‘ کمیٹی کا مختلف عالمی فورمز پر کشمیر اور فلسطین سے متعلق پاکستان کے اصولی موقف پر اطمینان کا اظہار‘ آزاد جموںکشمیر اور گلگت بلتستان کونسلوں کی تشکیل نو اور گلگت بلتستان کو ٹیکس استثنیٰ دینے پر اتفاق‘کمیٹی کی فاٹا کا انتظامی اور عدالتی آئینی اداروں کا بنیادی ڈھانچہ وضع کر کے خیبرپختونخوا کے قوانین کے تحت خیبرپختونخوا میں انضمام کی توثیق
اتوار 20 مئی 2018 00:30
(جاری ہے)
ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے معاملات کے بارے میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان اصلاحاتی تجاویز کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔ کمیٹی میں آزادجموں کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو انتظامی اختیارات اور مالی اختیارات کی تقسیم پر بھی اتفاق رائے ہوا۔
اجلاس نے مشاورتی اداروں کے طور پر آزاد جموںکشمیر اور گلگت بلتستان کونسلوں کی تشکیل نو اور گلگت بلتستان کو ٹیکس استثنیٰ دینے پر بھی اتفاق کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں فاٹا کے ضم ہونے کے معاملے پر بھی غور کیا۔ وزیراعظم نے کمیٹی کو فاٹا کے ضم ہونے کے معاملے پر دیگر سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کے اندر مشورے سے متعلق آگاہ کیا۔کمیٹی نے توثیق کی کہ فاٹا کا انتظامی اور عدالتی آئینی اداروں کا بنیادی ڈھانچہ وضع کر کے خیبرپختونخوا کے قوانین کے تحت خیبرپختونخوا میں انضمام ہونا چاہئے۔کمیٹی نے آئندہ دس سال کے لئے فاٹا ریجن کے لئے سخت نگرانی کے تحت اضافی ترقیاتی فنڈز فراہم کرنے کی بھی منظوری دی۔ فاٹا کے لئے مختص فنڈز دوسرے صوبے میں حرچ نہیں کئے جائیں گے۔ وزارت داخلہ نے سیاحوں اور تاجروں کیلئے ویزا کے عمل کو آسان بنانے پر بریفنگ دی گئی۔ ان تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے، قومی سلامتی کمیٹی نے وزارت داخلہ کو ویزا کے عمل کو مزید بہتر بنانے اور ان پر اگلی میٹنگ میں غور کرنے کے لئے ہدایت کی۔ وزارت خارجہ نے اجلاس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر بریفنگ دی ۔پاکستان خطے اور اس سے آگے امن اور سلامتی کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.