پاک افغان بارڈر پر ایف سی نے افغان باشندے کو گرفتار کرکے کلاشنکوف اور ایمونیشن قبضے میں لے لیا

اتوار 20 مئی 2018 00:30

کوئٹہ۔19مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) پاک افغا ن بارڈر چمن باب دوستی گیٹ پرفرنٹیرکور بلوچستان نے تلاشی کے دوران افغان باشندے کے سامان سے کلاشنکوف بمعہ ایمونیشن برآمدکرکے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف سی کے مطابق ہفتہ کو پاک افغان بارڈر چمن باب دوستی گیٹ پر فرنٹیئر کور بلوچستان نے پاکستان میں داخل ہونے والے افغانی باشندے کی تلاشی کے دوران سامان سے ایک کلاشنکوف بمعہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرکے افغانی تزکرہ اوردیگر دستاویزات قبضے میں لے لی ایف سی نے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی پاک افغان بارعڈر دوستی گیٹ کے مقام پرپاکستان میں داخل ہونے والے افغان باشندوں کے گھریلو سامان جیسے کہ پریشر ککر میںچھپایا ہوا بارود ،پھلوں کی پیٹیوں میں جدید اسنائپر ایمونیشن اور ہیٹر میں چھپایا گیاتخڑیبی مواد قبضے میں لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :