علی ظفر کی 38ویں سالگرہ پر انکی اہلیہ کی جانب سے انتہائی جذباتی انداز میں سالگرہ کی مبارکباد سوشل میڈیا پر وائرل

میری زندگی کی محبت سالگرہ مبارک ہو، ایک انتہائی شاندار اور بہادر انسان،آپ سے زیادہ بہتر شریک حیات ممکن ہی نہیں ،اہلیہ علی ظفر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 19 مئی 2018 23:49

علی ظفر کی 38ویں سالگرہ پر انکی اہلیہ کی جانب سے انتہائی جذباتی انداز ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مئی 2018ء) :علی ظفر کی 38ویں سالگرہ پر انکی اہلیہ کی جانب سے انتہائی جذباتی انداز میں سالگرہ کی مبارکباد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔معروف گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے انکی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کی محبت سالگرہ مبارک ہو، ایک انتہائی شاندار اور بہادر انسان،آپ سے زیادہ بہتر شریک حیات ممکن ہی نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار علی ظفر آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جن کی سب سے بڑی وجہ گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر لگائے جانے والے الزامات ہیں۔کچھ عرصہ قبل میشا شفیع نے گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام، لگاتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے مجھے ایک سے زیادہ بار جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس دوران نہ صرف شوبز انڈسٹری دو حصوں میں میں تقسیم ہوگئی بلکہ دونوں فنکاروں کے مداحوں کے مابین بھی لفظی جنگ چھڑ گئی۔تا ہم اس سارے معاملے میں علی ظفر کا پلڑا بھاری رہا نہ صرف انکے مداحوں نے انکا بھرپور ساتھ دیا بلکہ اس نازک وقت میں انکی فیملی نے بھی انکو تنہا نہیں چھوڑا اور انکی بھرپور اخلاقی حمایت کی ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق علی ظفر کی 38ویں سالگرہ پر انکی اہلیہ کی جانب سے انتہائی جذباتی انداز میں سالگرہ کی مبارکباد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔

معروف گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے انکی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کی محبت سالگرہ مبارک ہو، ایک انتہائی شاندار اور بہادر انسان،آپ سے زیادہ بہتر شریک حیات ممکن ہی نہیں ۔ گلوکار اور اداکار علی ظفر 18 مئی 1980ء کو لاہورمیں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی زندگی کی 38 بہاریں مکمل ہونے پر جو سالگرہ تقریب منائی اس میں گھر والوں کےعلاوہ چند مخصوص دوستوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :