بلاول بھٹو زرداری کی شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزاروں پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

ہفتہ 19 مئی 2018 23:44

بلاول بھٹو زرداری کی شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ..
لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدابخش بھٹو میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کے ہمراہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر شہداء کے مزاروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو کے ہمراہ قمبر پہنچے جہاں پر انہوں نے پیر آف قمبر سید غلام حسین شاہ بخاری سے ملاقات کی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے لئے خصوصی دعا بھی کروائی۔