پولیس بھی طلباء کے شاندار مذاق کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 19 مئی 2018 23:21

پولیس بھی طلباء کے شاندار  مذاق   کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئی

کچھ طلباء نے دوسرے طلباء سے مذاق کے لیے ایک زبردست بصری واہمہ تخلیق  کیا، جس میں ایک گاڑی کو حادثے  کے بعد  پرنسپل کےدفتر میں گھسے دکھایا  گیا ہے۔
وسکونسن میں کمبرلینڈ ہائی سکول کے طلباء نے  ایک خراب کار، کچھ اینٹوں، ٹیپ اور سیاہ ترپال سے ایک بصری واہمہ تخلیق کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دیوار پر سیاہ ترپال لگائی، ٹوٹی پھوٹی گاڑی کو دیوار کے ساتھ کھڑا کیا، اس کے بعد دیوار کے ساتھ اینٹیں رکھی اور اس سارے ”جائے حادثہ“  کے گرد ٹیپ لگا دی۔

دور سے دیکھنے میں ایسا لگتا تھا جیسے  گاڑی ایکسیڈنٹ کے بعد دیوار میں گھس گئی ہے۔
کچھ دیر بعد پولیس بھی موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ یہ صرف ایک مذاق تھا۔ کمبرلینڈ پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا کہ یہ ایک بہترین مذاق تھا۔ حقیقی بصری واہمہ تخلیق کرنے پر سکول نے بھی طلباء کو مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :