کوئٹہ میں جاری خون کی ہولی تھم نہ سکی ، مذہبی و سیاسی جماعت کے مقامی رہنما کو قتل کردیا گیا

جے یو آئی کے رہنما مولانا حبیب اللہ مینگل کو سریاب کے علاقے میں عارف گلی کے قریب نامعلوم افراد نے قتل کر ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 19 مئی 2018 22:13

کوئٹہ میں جاری خون کی ہولی تھم نہ سکی ، مذہبی و سیاسی جماعت کے مقامی ..
کوئٹہ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19مئی 2018ء) :کوئٹہ میں جاری خون کی ہولی تھم نہ سکی ، مذہبی و سیاسی جماعت کے مقامی رہنما کو قتل کردیا گیا۔ جے یو آئی کے رہنما مولانا حبیب اللہ مینگل کو سریاب کے علاقے میں عارف گلی کے قریب نامعلوم افراد نے قتل کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جاری خون کی ہولی اب تک تھم نہ سکی ۔قاتلوں کی اندھی گولیوں نے ذہبی و سیاسی جماعت کے مقامی سرپرست اعلیٰ کو نشانہ بنا ڈالا۔

جے یو آئی کے رہنما مولانا حبیب اللہ مینگل کو ظہر کی نما ز کے بعد گھر جاتے ہوئے قتل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق مولانا حبیب اللہ کوئٹہ کی مقامی مسجد میں پیش امام تھے ۔آج وہ نماز ظہر پڑھانے کے بعد گھر جا رہے تھے۔اس موقع پر وہاں موجود قاتل انکی تاک میں موجود تھے جنہوں نے مولانا حبیب اللہ مینگل کو دیکھتے ہی ان پر گولیاں چلا دیں ۔

(جاری ہے)

قاتلانہ حملے میں مذہبی و سیاسی جماعت کے مقامی رہنمامولانا حبیب اللہ مینگل قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے ۔

انکو اسی حالت میں ہسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن مولانا حبیب اللہ مینگل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گئے۔مولانا حبیب اللہ جے یو آئی کے مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ اس وقت وہ جے یو آئی ضلع کوئٹہ کے سرپرست اعلیٰ تھے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات شرع کر دی گئی ہیں تا حال مولانا حبیب اللہ کے قتل کے محرکات کا پتہ نہیں لگایا جا سکا ۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں مذہبی و سیاسی جماعت جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان کے مقامی رہنما مولانا حبیب اللہ کی ٹارگٹ کلنگ کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا