کارگل جنگ کا پنڈورا باکس کھلنے والا ہے، شیخ رشید کا تہلکہ خیز دعوے
کارگل جنگ کا پنڈورا باکس کھلنے و الا ہے، نواز شریف ٹھس ہو جائے گا،شیخ رشید پنجاب میں عمران کا مقابلہ (ن) لیگ سے ہے، دینی جماعتیں عمران خان کیساتھ چلنا چاہتی ہیں، نواز شریف کو بین الاقوامی ایجنڈے کی حمایت حاصل تھی، پاکستانی طاقتوں نے انہیں مکھن سے بال کی طرح نکال دیا،شہباز شریف نے نواز شریف سے زیادہ کرپشن کی نواز ، شہباز اور مریم جیل میں دیکھ رہا ہوں، میری عمران خان کے ساتھ این اے 60اور62پر انڈر سٹینڈنگ ہے، ان سے ایک دو اور سیٹوں کا مطالبہ کروں گا، نجی ٹی وی کو انٹرویو
ہفتہ 19 مئی 2018 22:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دینی طاقتوں کے پاس ووٹ ہے مگر امیدوار نہیں ہیں۔
عمران خان 10, 15سیٹیں دینی امیدواروں کو بھی دیں۔ دینی جماعتیں عمران خان کے ساتھ چلنا چاہتی ہیں۔ مگر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی لیڈر اپنے نیچے سیکنڈ لیڈر نہیں بننے دیتا ۔ یہی کام آصف زرداری نے بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے اچھے اچھے نام آ رہے ہیں۔ ابھی تک حلقہ بندیوں کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ اگرانتخابات سے قبل عمران خان کی ہوا چل گئی تو ٹکٹ لینے والوں کی بلے بلے ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بین الاقوامی ایجنڈے کی حمایت حاصل تھی مگر پاکستان کی طاقتوں نے اسے مکھن سے بال کی طرح نکال دیا۔ اب کارگل کا پنڈورا باکس کھلنے والا ہے ۔ اس کے بعد نواز شریف ٹھُس ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہائی برڈ وار کے اوپننگ بلے باز ہیں۔ اس ملک میں اکثریت میں سیاستدان اور معاشرہ کرپٹ ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کو فارغ دیکھ رہا ہوں۔ انتخابات ہو بھی جائیں تو مسئلہ حل ہوتا نہیں دیکھ رہا۔ نواز شریف ، شہباز شریف اور مریم نواز کو جیل میں دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ آئندہ عمران خان کی حکومت بنے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.