خادم اعلی صاحب، برطانوی شہزادے کی شادی میں ون ڈش کی پابندی نہیں ہو رہی، ذرا وہاں بھی ریڈ تو ڈلوائیں: ٹوئٹر صارف شہباز شریف پر طنز

آپ یہ بتائیں آپ نے افطاری میں کیا کیا کھایا ہے: وزیراعلی پنجاب کا دلچسپ جواب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 مئی 2018 21:42

خادم اعلی صاحب، برطانوی شہزادے کی شادی میں ون ڈش کی  پابندی نہیں ہو ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی 2018ء) برطانوی شہزادے کی شادی پر طنز کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے ٹوئٹر صارف کو وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے دلچسپ جواب دے دیا۔ روزے دار ہوشیار..... اب آپکے سحر و افطار پر بھی سیاسی چرچے ہوں گے. جی ہاں! حالیہ ہو رہی برطانوی شہزادے کی شادی کا لذیذ مینو، سی این این نیوز پر شائع کیا گیا. سی این این نیوز پر شائع کیا گیا مینیو دیکھ کر ایک شہری سے صبر نہ ہوا اور ٹویٹ کے ذریعے وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کو طنز کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ٹوئٹر صارف نے
وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کو طنز کا نشانہ بنانے کی کوشش  کرتے ہوئے طنزیہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خادم اعلٰی ایک نظر یہاں بھی، یہاں چلے ون ڈش پارٹی اور وہاں ہے لذیذ پکوان کا انبار... زرا ریڈ ہی ڈلوا دیں وہاں...!! شہباز شریف کا یہ خاصا ہے کہ سوچ و حکمت اور اپنے مزاح سے پاکستانی عوام کے دل پر راج کر رہے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نےاس ٹویٹ کا جواب بھی انتہائی مزے دار انداز میں دیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "
آپ یہ بتائیں آپ نے افطاری میں کیا کیا کھایا ہے"۔ وزیر اعلٰی پنجاب کی جگہ کوئی اور حکمران ہوتا تو ایسے ٹویٹ پر کافی نالاں ہوتا. تاہم وزیر اعلٰی پنجاب ٹوئٹر صارف کو باتوں باتوں میں بخوبی سمجھا گے کہ اپنے کام سے کام رکھیں۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب  سے دیے جانے والے اس دلچسپ جواب کی ٹوئٹ نے بعدازاں خاصی دھوم بھی مچائی ہے۔

ٹوئٹر پر صارفین وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے تفریحی انداز میں دیے گئے جواب سے خوب محفوظ ہوئے۔ جبکہ کئی لوگوں نے طنز کا نشانہ بنانے والے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ہر جگہ اور ہر کسی کو کسی بھی بات کی وجہ سے طنز کا نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیئے۔ ورنہ کبھی کبھی دوسروں کو طنز کا نشانہ بنانے کی کوشش میں ہم خود طنز کا نشانہ بن جاتے ہیں۔