مسلم کانفرنس کو ایک ریاستی جماعت ہونے کے ناطے لوگ دلی طور پر پسند کرتے ہیں ‘مسلم کانفرنس کو ہمیشہ ریاستی تشخص کو بحال کرانے پر عزت و احترام اور پذیرائی ملتی رہی ہے

مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن مسٹ یونیورسٹی کے صدر حمزہ عباسی کی بات چیت

ہفتہ 19 مئی 2018 22:35

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن مسٹ یونیورسٹی کے صدر حمزہ عباسی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کو ایک ریاستی جماعت ہونے کے ناطے لوگ دلی طور پر پسند کرتے ہیں اور مسلم کانفرنس کو ہمیشہ ریاستی تشخص کو بحال کرانے پر عزت و احترام اور پذیرائی ملتی رہی ہے۔ مسلم کانفرنس کو ریاست کے لوگوں نے ووٹ دے کر ہمیشہ کامیاب کرا یا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج مسلم کانفرنس کی کمی محسوس ہو رہی ہے مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں تارکین وطن وکشمیر کے حقوق کا بھی ہر طرح سے خیال رکھا گیا ہے اور انکے حقوق کو کبھی بھی مجروع نہیں ہونے دیا اور عوام نے بھی مسلم کانفرنس کی عزت و احترام میں ہمیشہ اضافہ کیا ہے ۔

مسلم کانفرنس نے کشمیر کے حقوق کی حفاظت کر کے کشمیر کے حوصلہ ہمیشہ بڑھاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے حمزہ عباسی نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد و منظم ہے اور سازشی ٹولے کو اب یہ احساس پیدا ہو رہا ہے کہ مسلم کانفرنس کو چھوڑ کر جانا بہت بڑی بے وقوفی تھی اور ان کی ساری سازشیں آج عوام نے بڑے طریقے سے مسترد کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس ایک ریاستی سیاسی جماعت ہے اور ریاست کے اندر بسنے والے لوگوں کی ایک بڑی جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے مفاد اور عوام کے حقوق کی حفاظت کرتے ہوئے اہم مقام حاصل کیا ہے اور خطہ کے اندر تعمیر و ترقی کر کے عوام کو بہترین قسم کی سہولیات سے نوازہ ہے اور عوام نے بھی اس کا صلہ مسلم کانفرنس کو ہمیشہ دیا ہے انہوںنے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں تارکین وطن وکشمیر کے حقوق کا بھی ہر طرح سے خیال رکھا گیا ہے اور انکے حقوق کو کبھی بھی مجروع نہیں ہونے دیا اور عوام نے بھی مسلم کانفرنس کی عزت و احترام میں ہمیشہ اضافہ کیا ہے ۔ مسلم کانفرنس نے کشمیر کے حقوق کی حفاظت کر کے کشمیر کے حوصلہ ہمیشہ بڑھاتے ہیں۔