پاکستانی اعتراض مسترد ‘نریندر مودی نے بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ منصوبہ کا افتتاح کر دیا

ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ سے دریائی پانی کے بہائو میں رخنہ پیدا ہو گا‘ پاکستان کا موقف

ہفتہ 19 مئی 2018 22:19

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ منصوبہ پر پاکاستان نے سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ سندھ طاس معاہدے کے منافی ہے، بھارتی وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر میں ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ منصوبہ کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متنازعہ علاقے کشمیر میں ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا ہے ۔

پاکستان نے اس پلانٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دریائی پانی کے بہائو میں رخنہ پیدا ہو گا۔ بھارت کشن گنگا ہائیڈرو پاور اسٹیشن پر کام کا آغاز 2009میں شروع ہوا تھا اور اسے تیز رفتاری سے مکمل کیا گیا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ یہ منصوبہ عالمی بینک کی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔