کراچی کے غریب ویلڈر کا بیٹا 26 ورلڈ ریکارڈز کا مالک بن گیا

ہفتہ 19 مئی 2018 22:15

کراچی کے غریب ویلڈر کا بیٹا 26 ورلڈ ریکارڈز کا مالک بن گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) کراچی کے غریب ویلڈر کا بیٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گیا۔ 26 ریکارڈز کا مالک، 8 ریکارڈز بھارت سے چھیننے والا راشد نسیم گھر چلانے کیلئے مارشل آرٹس سکھاتا ہے۔

(جاری ہے)

والد کیساتھ ویلڈنگ میں ہاتھ بھی بٹاتا ہے اور گھروں کے دروازے بناتا ہے۔ راشد نسیم صرف ملک میں ہی نہیں بیرون ملک جاکر بھی کئی ورلڈ ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔ بھارت سے 8 ریکارڈز چھینے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنا نام شامل کروایا۔ راشد کے والد کو فخر ہے کہ اس کا بیٹا پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کر رہا ہے۔