Live Updates

باشعور عوام پیپلز پارٹی او ر پی ٹی آئی کی قیادت کے منفی ایجنڈے کو سمجھ چکے ہیں،رانا تنویر حسین

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،آئندہ الیکشن میں (ن)لیگدوتہائی اکثریت سے کا میاب ہو گی، این اے 120میں پانچ سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو ئے دیہاتی علاقوں میں گیس بجلی ،کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا صحت و تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتیں عوام کو ان کی دہلیز پر مہیا کی گئی ہیں، ہماری سیاست کا محور ملک اور عوام کی خدمت ہے ، پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی سیاست عوام کو دھوکہ دینا، ملکی ترقی وخوشحالی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنا، دھرنے اور انتشار کی سیاست کو فروغ اور بغض نوازشریف میں اقتدار کے لئے اکھٹے ہو نا ہے نیازی ،زرداری ملکر بھی مسلم لیگ(ن)کا راستہ نہیں روک سکتے پانچ سال سے ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا نتظار کرنیوالے دھرنا خاں کے نصیب میں رو نا دھونا لکھا ہے وفاقی وزیر سا ئنس وٹیکنالوجی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 19 مئی 2018 22:09

باشعور عوام پیپلز پارٹی او ر پی ٹی آئی کی قیادت کے منفی ایجنڈے کو سمجھ ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) وفاقی وزیر سا ئنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام پیپلز پارٹی او ر پی ٹی آئی کی قیادت کے منفی سیاست کے ایجنڈے کو سمجھ چکے ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے آئندہ الیکشن مین مسلم لیگ(ن)دوتہائی اکثریت سے کا میاب ہو گی انہوں نے کہا کہ این اے 120میں پانچ سالوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو ئے دیہاتی علاقوں میں گیس بجلی ،کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا صحت و تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتیں عوام کو ان کی دہلیز پر مہیا کی گئی ہیں پسماندہ علاقوں مین اپنی جیب سے درجنوں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کے علاوہ پورے حلقہ میں سکولز کالجز کی تعمیر اپ گریڈیشن ، کارپٹ روڈز ،تمام دیہات میں نئی رابطہ سڑکیں بنائی گئی ہیں ہماری سیاست کا محور ملک اور عوام کی خدمت ہیکہ پیپلز پارٹی ،پی ٹی آئی سیاست عوام کو دھوکہ دینا، ملکی ترقی وخوشحالی کے راستے میں رکاوٹ ڈالنا، دھرنے اور انتشار کی سیاست کو فروغ اور بغض نوازشریف میں اقتدار کے لئے اکھٹے ہو نا ہے نیازی ،زرداری ملکر بھی مسلم لیگ(ن)کا راستہ نہیں روک سکتے پانچ سال سے ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا نتظار کرنیوالے دھرنا خاں کے نصیب میں رو نا دھونا لکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 120کے علاقوں براق پولی مومن پورہ ،چک پوارمغلاں میں بڑے عوامی اجتماعات اور برج اٹاری میں اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا پیر اشرف رسول ایم پی اے ، امیدوار پی پی 138میاں عبدالرف ، ایم سی چیئر مین کو ٹ عبدالمالک مہر الیاس سیال ، ضلعی آرگنائزر چودھری محمود اختر گورایہ ، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، لیگی رہنما حاجی عبدالحمید رحمانی ، ایم سی چیئر مین شرقپور شریف میا ں عمران اشرف یعقومیہ ، ملک نوید محمود چوہان ، حاجی مظہر چٹھہ ، فیا ض حسین بھٹی حاجی طفیل سیفی ، نوا ز بھٹی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مختلف برادریوں کے نمائندہ افراد نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت این اے 120میں رانا تنویر حسین کی غیر مشروط حمائیت اور مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ لو ٹوں اور مفاد پرستوں کو ساتھ ملا کر نیازی نے پی ٹی آئی کے کا رکنوں کے ساتھ بھی مذاق کیا ہے پی پی پی اور پی ٹی آئی کی قیادت کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں 2018کے عام انتخابات میں ملک کے غیور عوام اس جماعت کو ووٹ دینگے جس نے ملک سے اندھیرے ،دہشت گردی ، ختم کرکے ملک امن قائم کیا ،روشیناں بحال کیں ، پاکستان کوترقی و خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کیا نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام پیپلز پارٹی او ر پی ٹی آئی کی قیادت کے منفی سیاست کے ایجنڈے کو سمجھ چکے ہیں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے آئندہ الیکشن مین مسلم لیگ(ن) دوتہائی اکثریت سے کا میاب ہو گی قبل ازیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو ٹ عبدالمالک رمضان بازار کا دورہ کیا اس موقع پر صارفین سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کو معیاری اور سستی اشیا خوردونوش فراہم کررہی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات