Live Updates

تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کتنی نشستیں جیت سکتی ہے، دلچسپ دعویٰ

اس وقت پنجاب کی سیاست میں جتنا بڑا خلا پیدا ہوا ہے، عمران خان کی جماعت ایسے میں باآسانی 160 نشستیں جیت سکتی ہے: سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 مئی 2018 21:20

تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کتنی نشستیں جیت سکتی ہے، دلچسپ دعویٰ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مئی 2018ء) تحریک انصاف کی آئندہ انتخابات میں فتح کے حوالے سے دلچسپ دعویٰ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت اور اسمبلیوں کے تحلیل ہونے میں محض چند روز باقی ہیں۔ ایسے میں ملک کی تمام بڑی و چھوٹی سیاسی جماعتیں بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کر چکی ہے۔ ہر جانب آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبصرے اور پیشن گوئیاں کی جا رہی ہیں۔

کسی کی رائے میں تمام تر مشکلات کے باوجود اب بھی ن لیگ انتخابات جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔ جبکہ کچھ کی رائے میں تحریک انصاف کو اس مرتبہ الیکشن میں فتح حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ اس حوالے سے اب معروف اور سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید کی جانب سے بھی دلچسپ دعویٰ کیا گیا ہے۔ ہارون رشید نے تحریک انصاف کی آئندہ انتخابات میں فتح کے حوالے سے دلچسپ دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہارون رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پنجاب کی سیاست میں جتنا بڑا خلا پیدا ہوا ہے، عمران خان کی جماعت تحریک انصاد ایسے میں باآسانی 160 نشستیں جیت سکتی ہے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید کا مزید کہنا ہے کہ یقینی طور پر تحریک انصاف الیکشن میں فتح حاصل کرنے کیلئے فیورٹ ہے، تاہم یہ جماعت کسی بھی وقت خود ہی اپنے پاوں پر کلہاڑی بھی مار سکتی ہے۔

تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں اگر 2013 والی غلطی کو دہرایا تو یہ اس کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا۔ ہارون رشید کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں کسانوں کا ایک کروڑ ووٹ ہے۔ عمران خان کو فتح حاصل کرنے کیلئے اس ووٹ بینک کی جانب توجہ دینا ہوگی۔ اگر عمران خان کسانوں کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو پھر تحریک انصاف باآسانی الیکشن جیت جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات