نگران وزیراعظم کیلئے قائدایوان اور قائدحزب اختلاف میں حتمی ملاقات منگل کوہوگی،

خدا کرے کہ اتفاق رائے سے نگران وزیراعظم کا انتخاب ہو،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 مئی 2018 21:41

نگران وزیراعظم کیلئے قائدایوان اور قائدحزب اختلاف میں حتمی  ملاقات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے قائدایوان اور قائدحزب اختلاف میں حتمی ملاقات منگل کوہوگی،خدا کرے کہ اتفاق رائے سے نگران وزیراعظم کا انتخاب ہو۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر سردارایاز صادق کا کہناتھاکہ اگر ایسا نہ ہوا تو معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا ،قومی معاملات اتفاق رائے سے حل ہوں تو بہتر ہیں ، انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ فیصلہ الیکشن کمیشن کوہی کرنا پڑے گا،نگران وزیراعظم کاانتخاب مل کرنہیں کرسکتے توقومی فیصلے کیا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حالات اس نہج تک پہنچانے میں سیاستدان بھی شریک ہیں، حکومتی فیصلہ ووٹوں سے ہونا ہے،ایاز صادق نے کہا کہ انتخابات جمہوری مستقبل کے حوالے سے اہم ہیں ،غیریقینی صورتحال سے نجات آزادانہ اورشفاف انتخابات سے ہی ممکن ہے،ان کا کہناتھاکہ انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پھرسوالات اٹھیں گے،پاکستان کسی قسم کے تناوکا متحمل نہیں ہوسکتا۔