ٹیکس میں اضافہ اور زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی حکومت کی عجیب منطق ہے ، مہرین انور راجہ

ہفتہ 19 مئی 2018 21:41

ٹیکس میں اضافہ اور زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی حکومت کی عجیب منطق ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مئی2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ٹیکس میں اضافہ اور زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی حکومت کی عجیب منطق ہے ، حکومت نے پانچ سالوں میں ٹیکس میں اضافہ کرنے کے علاوہ کوئی کانہیں کیا ،ریونیو اکٹھا کرنے کے لئے طرح طرح کے طریقہ دریافت کئے مگر معاشی بحران سنگین ہوتا گیا اور اب یہ سنگینی کے عروج پر ہے ، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کہاکہ وفاقی بجٹ میں167ارب روپے کا ریلیف دے کر 539ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں،اس بجٹ سے نگران حکومت پر غیر معمولی دبائو بڑھ جائے گا ،نئی حکومت کو اس بجٹ کی بڑی قیمت اداکرنا ہوگی ، انہوں نے کہاکہ اس بجٹ کے تحت ملک کی معاشی صورت حال مزید خراب ہوگی اور عوام کے لئے مشکلات پیداں ہوں گی ، نئی حکومت کے پاس ادائیگیوں کے لئے رقم کہاں سے آئے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زر مبادلہ کے ذخائر کم ہورہے ہیں ماضی کی محنت ضائع ہورہی ہے اور اب حکمرانوں کو قرضوں پر انحصار کرنا ہوگا ، دو ماہ باقی رہنے والی حکومت نے ایک سال کا بجٹ پیش کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا

متعلقہ عنوان :