مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو کسی سے ڈرنے یا پیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں ،گورنر سندھ محمد زبیر

ہفتہ 19 مئی 2018 21:15

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو کسی سے ڈرنے یا پیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں ،گورنر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو کسی سے ڈرنے یا پیچھے ہٹنے کی ضرورت نہیں حالات ایسے ہیں اگر پیچھے ہٹے تو بہت مار پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری سنیٹر سلیم ضیاکی جانب سے کارکنوں کے اعزاز میں دی جانے والی افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پنجاب کے وزیر تعلیم اور مسلم لیگ ن سندھ کے کو آرڈینیٹر رانا مشہود، سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، اور جنرل سیکریٹری سلیم ضیانے خطاب کیا۔ تقریب میں ایم پی اے سورٹھ تھیبوزین انصاری، اور علی اکبر گجر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ آج سب کراچی کی رونقوں کی بحالی کی بات کر رہے ہیں یہ امن اور رونقیں بھی مسلم لیگ ن کی 2013میں قائم ہونے والی حکومت نے بحال کی ہیں اس سے قبل کراچی اور پاکستان کی کیا صورتحال تھی یہ بات سب کو معلوم ہے۔

(جاری ہے)

اب کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ لیاری جہاں پہلے کوئی دن کے وقت نہیں جاسکتا تھا اب لوگ بغیر کسی ڈر خوف کے رات 2بجے بھی جاسکتے ہیں، پنجاب کے وزیر تعلیم اور سندھ کے کو آرڈینٹر رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان میں اب ترقی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتاسندھ کے عوام کے ساتھ پیپلز پارٹی اور اس کی حکومت نے جو ظلم و زیادتی کی ہے ، اور جس بیڈ گورننس کو سامنا کرنا پڑ ا اب ووٹ کے ذریعے سے سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے بدلہ لیں گے۔

کراچی جسے میگا سٹی کہا جاتا ہے اس شہر کی یہ حالت بنادی گئی ہے کہ نہ یہاں پانی ہے ، نہ سیوریج کا نظام پورے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنادیا گیا اس پر یہاں کے ذمے داروں کو شرم آنی چاہئے، انھوں نے کہا کہ میں کارکنوں کو خوشخبری سنا رہوں کہ آئندہ چند دنوں میں سندھ کی اہم سیاسی شخصیات بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں،۔مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار 25مئی تک اپنی درخواستیں جمع کروادیں، سندھ کا اور مرکز پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جاچکا ہے مسلم لیگ ن کراچی سے کشمور تک تما نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی ، انھوں نے کہا کہ ہمارے قائد نواز شریف 30مئی کو نواب شاہ کے دورے پر آرہے ہیں ، جبکہ 8جون کو کراچی میں ایک افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔

سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیانے کہا کہ سندھ میں جو بھی حکومت بنے گی وہ مسلم لیگ نے کے بغیر نہیں بن سکتی۔