Live Updates

وفاق میں اگلی حکومت مسلم لیگ نون کی قائم ہوگی، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب

سندھ میں ہمارے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا ،آئندہ چند روز میں بڑے بڑے نام مسلم لیگ نون میں شامل ہوںگے،رانا مشہود

ہفتہ 19 مئی 2018 21:15

وفاق میں اگلی حکومت مسلم لیگ نون کی قائم ہوگی، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ وفاق میں اگلی حکومت مسلم لیگ نون کی قائم ہوگی سندھ میں ہمارے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا آئندہ چند روز میں بڑے بڑے نام مسلم لیگ نون میں شامل ہوںگے۔ وہ مسلم کراچی میں مسلم لیگ نون کے سینیٹرسلیم ضیاء کی جانب سے اپنے اعزازمیں دیے گئے افطارڈنرکے موقع پرخطاب اورصحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

افظارڈنرمیں گورنرسندھ محمد زبیر،مسلم لیگ نون سندھ کے صدرشاہ محمد شاہ ، سینیٹرسلیم ضیاء رکن سندھ اسمبلی حاجی شفیع جاموٹ ۔سورٹھ تھیبو علی اکبرگجر،غلام مصطفی ایڈوکیٹ اور دیگررہنماء بھی موجود تھے۔ پنجاب کے وزیرتعلیم رانا مشہود کا کہنا تھا کہ سندھ میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے لیے پارٹی رہنما دن رات کوشاں ہے ہمارا بیانہ ملک کی ترقی کا ویژن ہے صوبہ سندھ کو ملک میں جائز مقام دلائیں گے ۔

(جاری ہے)

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن نون لیگ جیتے گی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتا مسلم لیگ نون کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے رانا مشہود نے کہا کہ پارٹی کو بہتر بنانے میں نون لیگ کے رہنماوں کی کوششیں جاری ہیں سندھ میں انقلاب انے والا ہے انھوں نے دعوی کیا کہ ائندہ چند روز میں بڑے بڑے نام پارٹی میں شامل ہونگے انہوں نے کہاکہ شہباز شریف نے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر سندھ سے اپنی مہم کا آغاز کیا،ہمارا وژن ہے کہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی کام کریں ،ملک میں بدامنی ،لوڈشیڈنگ کاخاتمہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے کیا،شہبازشریف نے یہ عزم کیا ہے کہ سندھ کو خوشحالی دلانی ہے ،دوہزار آٹھارہ میں شیر کو حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکتاہے سندھ میں مسلم لیگ نون کامیاب ہوگی اورسندھ میں بھی مسلم لیگ نون کی حمایت سے ہی صوبائی حکومت بنی گی ، کامیابی کے بعد معشیت کو مستحکم کرناہمارا ٹارگٹ ہے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ سندھ اور کراچی کی مقبول جماعت ہے، ہماری نگاہیں انتخابات کی تیاریوں پر ہیں مسلم لیگ کراچی کے خلا کو پورا کرے گی ۔

ا نہوں نے کہاکہ آصف زرداری نے سندھ کو تباہ کردیا ہے جبکہ ہماری حکومت نے سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا، ان میں سے کئی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ اس موقع پرمسلم لیگ نون سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند پچیس مئی تک درخواست جمع کرا سکتے ہیں مسلم لیگ نون کراچی سے لیکر کشمور تک تمام حلقوں پر الیکشن لڑے گی اورمخالفین کے لیے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔

اس موقع پرگورنرسندھ محمد زبیرنے اپنے خطاب میں کہاکہ کراچی کو امن کا گہوارہ مسلم نون کی حکومت نے بنایا ہم نے عوام سے جو بھی وعدہ کیا پورا کیا کارکن ڈرنے کی بجائے اگے بڑھیں کراچی سمیت صوبے کے دیگر معاملات بہتر طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اج نون لیگ سندھ میں سرخرو ہے۔گورنرسندھ نے کہاکہ کراچی میں امن نو لیگ کی وفاقی حکومت نے قائم کیا،پانچ سال پہلے پاکستان میں ہر طرف دھماکے ہورہے تھی,لیاری میں بھی امن قائم ہوچکاہے اورلیاری میں ب ریسٹورنٹ کھل چکے ہیں اورلیاری کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات