شہباز شریف نمائشی اور فرمائشی منصوبوں کا افتتاح کرتے رہتے ہیں، بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا اور نندی پاور پلانٹ بند ہو گیا ، نفیسہ شاہ

ہفتہ 19 مئی 2018 21:12

شہباز شریف نمائشی اور فرمائشی منصوبوں کا افتتاح کرتے رہتے ہیں، بھکھی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی رہنماء ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نمائشی اور فرمائشی منصوبوں کا افتتاح کرتے رہتے ہیں ۔آج ہی بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کیا اور نندی پاور پلانٹ بند ہو گیا ، شہباز شریف کے بلندو بانگ دعوؤں کا حقیقت سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی کا شہباز شریف کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ڈ اکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ اس کے تمام منصوبوں میں کک بیک اور کمیشن خوری ہے ۔

کرپشن کو چھپانے کے لئے ہر منصوبے کے ریکارڈ کو جلا دیا جاتا ہے ۔ شہباز شریف ہمیں یہ بتائے کہ ان کے زیر انتظام سی پیک کے پاور پلانٹس 40 فیصد زیادہ مہنگے کیوں ہیں ۔ حالیہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ساہیوال کوئل پلانٹ اور پورٹ قاسم پاور پلانٹ کی بولی جامشورو پلانٹ سے 40 فیصد زیادہ مہنگی تھی۔