روس میں دنیا کے پہلے پانی پر تیرتے ہوئے جوہری بجلی گھر کا آغاز

ہفتہ 19 مئی 2018 20:56

روس میں دنیا کے پہلے پانی پر تیرتے ہوئے جوہری بجلی گھر کا آغاز
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) روس نے ساحلی شہرمیں دنیا کے پہلے پانی پر تیرتے ہوئے جوہری بجلی گھر کا آغاز کیا ہے۔یہ بجلی گھر ملک کے جوہری توانائی کے ادارے روساتم نے تعمیر کیاہے۔

(جاری ہے)

144 میٹر لمبے اور 30 میٹر چوڑے بحری جہاز پر 35 ، 35 میگاواٹ کے دو ایٹمی ری ایکٹر نصب کئے گئے ہیں۔یہ جوہری بجلی گھر ابتدائی طور پر تیل کے کنوئوں کی کھدائی کے استعمال کیلئے بجلی فراہم کریں گے کیونکہ روس شمال کی طرف آرکٹک میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے کنویں کھود رہا ہے اور ان سے دوردراز کے علاقوں میں بجلی کی ضرورت بھی پوری ہوگی۔