امسال صدقہ فطر اور فدیہ فی کس 100روپے ہے

ہفتہ 19 مئی 2018 20:53

امسال صدقہ فطر اور فدیہ فی کس 100روپے ہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے صدقہ فطر اور فدیہ کے نصاب کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین مفتی منیب الرحمن کے مطابق دو کلوگرام گندم کے برابر صدقہ فطر فی کس 100روپے ہے جبکہ جو کی مقدار کا صدقہ فطر 240 روپے ہے۔انہوں نے کہا اس سال کیلئے کھجوروں کی مالیت کے حساب سے صدقہ فطر 1600 روپے اور کشمش کی قیمت کے حساب سے صدقہ فطر 1920 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :