فٹبال کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے، حمزہ فاروقی

ہفتہ 19 مئی 2018 20:41

فٹبال کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) ہائی پروفائل فیفا میچ ایجنٹ ایلن چی ونگا پاکستان کے بیسٹ فٹبال کلب کراچی کی برانڈ ایمبسڈر مقرر کردی گئی ہیں۔ بانی و صدر اینڈ اسپورٹس مین فٹبال کلب کراچی حمزہ فاروقی فٹبال کی ترقی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے عملی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور چاہتے ہیں کہ فٹبال سے وابستہ بین الاقوامی اسٹارز۔

کوچز۔میچ ایجنٹ پاکستان فٹبال کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہماری رہنمائی کریں۔ اس سلسلے میں فٹبال کلب کراچی کے بانی و صدر حمزہ فاروقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایلن چی ونگا کی بطور برانڈ ایمبسڈر تقرری اہم قدم ہے جس سے پاکستانی فٹبالرز کی بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی مین ہر ممکن مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں فٹبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو پولش کرنے کی ضرورت ہے۔

ایف سی کی اپنی مدد آپ کے تحت کھلاڑیوں کی کارکرعدگی کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کررہا ہے۔ پاکستان باصلاحیت فٹبالرز کیلئے انٹرنیشنل سطح پر رسائی کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے اور کراچی فٹبال کلب کے تحت بین الاقوامی میگا میچز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ حمزہ فاروقی نے مزید کہا کہ پاکستانی فٹبال کا معیار بہتر بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ایلن چی ونگا بیسٹ فیفا ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے زمبابوے مینز 25 وومن 20 ، انگلش پریمیئر لیگ فٹبال کلب چلسا اور اریسنل کیلئے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔