سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج وآسائش کا خصوصی خیال رکھا جائے،ڈپٹی کمشنر رائے

ہفتہ 19 مئی 2018 20:15

فیصل آباد۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر رائے منظورحسین ناصر نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں حکومت پنجاب کے وسیع اقدامات کے فوائد عام مریضوں تک پہنچنے چاہیں اورسرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج وآسائش کا خصوصی خیال رکھا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے دورہ کے دوران طبی سہولیات اور انتظامی امور چیک کرتے ہوئے کہی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ملک منیر احمد،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مشتاق بشیر عاکف اوردیگرڈاکٹرزبھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال کی کارکردگی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ طبی وسائل کے بہترین استعمال اور علاج معالجہ کی سہولتوں کو عام مریضوں تک پہنچانے کے لئے ہسپتالوں کی کارکردگی کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں تک فری ادویات پہنچانے میں کوئی عذر قابل قبول نہیں۔انہوں نے آئوٹ ڈور پر مریضوں کے طبی معائنے،ادویات کے اجراء،ایکسرے،الٹراسائونڈ اور دیگر تشخیصی ٹیسٹس کرنے کے عمل کا بھی جائزہ لیا اورسٹاف کو ہدایت کی کہ مریضوں سے اچھا رویہ اختیار کریں۔