ڈپٹی کمشنرکا سبزی منڈی سدھار کا دورہ ، سبزیوں وپھلوں کی فروخت کے عمل اور تھوک قیمتوں کا معائنہ کیا

ہفتہ 19 مئی 2018 20:15

فیصل آباد۔19 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے صبح سویرے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کرکے سبزیوں وپھلوں کی فروخت کے عمل اور تھوک قیمتوں کا معائنہ کیا۔سی پی او اطہر اسماعیل بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر مختلف شیڈز میں گئے اور نیلامیوں کے طریقہ کار کاجائزہ لیتے ہوئے مختلف پھلوں وسبزیوں کی مقدار اورمعیار کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف کو ہدایت کی کہ نیلامیوں کا تمام عمل شفاف انداز میں ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبزی منڈی کے روزانہ کے ریٹس کی بنیاد پر پھلوں اور سبزیوں کے نرخ نامے صبح سویرے جلدی جاری کئے جائیں تاکہ لوگوں کو خریداری میں دقت نہ آئے۔سی پی او نے سبزی منڈی میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ارد گرد کے علاقوں میں پولیس گشت میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ تنویر شامی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد یوسف اوردیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :