پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کا سبیکا شیخ کی ہلاکت پر ان اہل خانہ سے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 19 مئی 2018 20:05

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کا سبیکا شیخ کی ہلاکت پر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے امریکہ کے شہر ہیوسٹن کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کے ہلاکت پر سبیکا شیخ کے گھر جاکر والد عزیز شیخ اورتایا جلیل شیخ صدر ایلڈر ونگ پی ایس پی ملاقات کی اوراندہوناک واقعے میں ان کی بیٹی کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیااس موقع پرصدر پی ایس پی انیس قائم خانی ، ایم این اے مزمل قریشی بھی موجود تھے اس موقع پر دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔